ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / او نا میں دلتوں کی پٹائی کی مخالفت میں احتجاج کے دوران خودکشی کی کوشش کرنے والے نوجوان کی موت

او نا میں دلتوں کی پٹائی کی مخالفت میں احتجاج کے دوران خودکشی کی کوشش کرنے والے نوجوان کی موت

Sun, 31 Jul 2016 21:11:19    S.O. News Service

احمد آبار، 31؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )او نا میں دلتوں کی پٹائی کے واقعہ کے خلاف ریاست گیر پیمانے پر بند کے دوران راج کوٹ کے دھوراجی میں خودکشی کی کوشش کرنے والے شخص کی آج ایک سرکاری اسپتا ل میں موت ہو گئی۔25سالہ یوگیش ہیرابھای سولنکی کو راج کوٹ سے احمدآبادسول اسپتا ل لایا گیا تھا جہاں پر علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔پولیس نے بتایاکہ اس کی حالت بگڑنے کے بعداسے راج کوٹ سے احمد آباد سول اسپتا ل لایا گیا،اسے کل آدھی رات کو یہاں لایا گیا تھا لیکن اس کے فورا بعد اس کی موت ہو گئی۔قابل ذکرہے کہ ایک مردہ گائے کی کھال اتارنے کے الزام میں 11؍جولائی کو گر سومناتھ ضلع کے موٹے سمے دھیالا گاؤں میں دلت نوجوانوں کی پٹائی کی گئی تھی۔اس واقعہ کے خلاف دلت کمیونٹی کے لوگوں کے جاری احتجاج کے دوران20سے زائد نوجوانوں نے خودکشی کی کوشش کی تھی۔
 


Share: